وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، ملکی مفادات کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرکے عوام کو گمراہ کرنے والوں کی ہمیشہ کیلئے سیاست دفن ہو چکی ہے۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے، وزیراعظم شہباز شریف ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان بہت جلد معاشی طور پر اپنے پاں پر کھڑا ہو گا۔
پاکستان
ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار عمران خان ہیں ، رانا تنویر حسین
- by Daily Pakistan
- جولائی 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 185 Views
- 6 مہینے ago