علاقائی

ملیر ندی میں پانی کی سطح بلند، دونوں کازوے ٹریفک کیلئے بند

ملیر ندی میں پانی کی سطح بلند، دونوں کازوے ٹریفک کیلئے بند

کراچی میں ملیر ندی کی سطح بلند ہونے کے سبب دونوں کاز وے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔دونوں کازوے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق برج کی طرف بھیجا جارہا ہے اور بلوچ پل سے ٹریفک کو ایکسپریس وے قیوم آباد کی طرف بھیجا جارہا ہے جس کے باعث جام صادق پل اور قیوم آباد کے اطراف ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ صورتِ حال کا جائزہ لے کر مزید فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب برساتی نالے کا پانی ملیر ایکسپریس کے قریب عظیم پورہ کالونی کے اندار داخل ہوگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہےکہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ پھنس گئے، سرچ آپریشن کے بعد پھنسے 3 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے