آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو کپتانی سے برطرف کردیا ہے ۔ممبئی انڈینز کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ کے کامیاب ترین کپتان تصور کئے جانے والے روہت شرما کو کپتاین سے ہٹا کر ان کی جگہ قیادت ہاردک پانڈیا کے سپرد کردی گئی ہے ۔روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینز ے لیگ کے گیارہ ایڈیشنز میں پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ممبئی انڈینز نے 2012 تک ہونیوالے پانچ سیزن میں ایک مرتبہ بھی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل نہیں کیا تھا اور اس دوران سچن ٹندولکر کے بعد ہر بھجن سنگھ اور ہربھجن کے بعد رکی پونٹنگ کو قیادت سونپنے کے باوجود بھی ٹیم ٹائٹل نہ جیت سکی ۔تاہم ، 2013 میں پونٹنگ کی جگہ روہت کو کپتانی ملنے کے بعد ممبئی انڈینز لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز بھی بن گئی اور چیمپئن کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
کھیل
ممئی انڈینز نے روہت شرما کو کپتانی سے برطرف کردیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 647 Views
- 1 سال ago