ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ احتجاج شائستگی کے دائرہ کار میں ہونا چاہیے، پاکستانی ہائی کمیشن بعض شخصیات کو اخلاقی بنیاد پر سہولت دیتا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج صبح قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں، وزیرِ اعظم امیر قطر سمیت اہم قطری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ وہ قطر میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ملاقاتیں کریں گے، اس سے قبل وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی 2 ممالک کے درمیان تبادلوں پر تبصرہ نہیں کرتے، سال 2019 میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت معطل کی تھی جو برقرار ہے، امریکا کے انتخابات میں پاکستان کی کوئی پوزیشن نہیں۔
پاکستان
ممتاز زہرا بلوچ سے برطانیہ میں قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف احتجاج کے بارے میں سوال
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 40 Views
- 1 ہفتہ ago