پاکستان

مناسک حج آخری مراحل میں داخل

مناسک حج آخری مراحل میں داخل

مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔دنیا بھر سے سعودی عرب میں موجود لاکھوں عازمین ایام تشریق کے آخری روز تین جمرات (شیطانوں)کی رمی میں مصروف ہیں۔آج عازمین غروب آفتاب سے قبل منی سے مکہ مکرمہ واپس اپنی رہائش گاہ پہنچ جائیں گے، آج مقررہ وقت پر واپس نہ آنے والے حاجی اگلے روز رمی کے بعد عارضی خیموں والے شہر سے روانہ ہوجائیں گے۔مکہ مکرمہ پہنچنے والے عازمین کی بڑی تعداد بیت اللہ کے طواف وداع میں مصروف ہے جب کہ آخری ایام میں حج کی ادائیگی کے لیے پہنچنے والے عازمین اب روضہ رسول پر حاضری کے لیے منی سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔ .واضح رہے کہ رواں سال 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے، عازمین کی وطن واپسی کے لیے حج پروازیں 20 جون سے شروع ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے