جرائم علاقائی

منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ھیں ان کا خاتمہ ضلعی پولیس ٹوبہ کی اولین ترجیح ھے ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود

منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ھیں ان کا خاتمہ ضلعی پولیس ٹوبہ کی اولین ترجیح ھے ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود

منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ھیں ان کا خاتمہ ضلعی پولیس ٹوبہ کی اولین ترجیح ھے ۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود کے حکم پر منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں ڈی ایس پی کمالیہ احسان الحق نیازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھوسی تحصیل کمالیہ انسپکٹر ریاض منہاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شراب فروش فخر اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 180 لیٹر شراب برآمد کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل گوجرہ محمد یار ترہانہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ سب انسپکٹر چودھری حاکم علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر بدنام زمانہ شراب فروش حنیف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر رانا محمد انور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دو شراب فروشوں ذین اور عبداللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 18 لیٹر شراب برآمد کی ۔ دوسری کاروائی میں اسی پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے چار ملزمان خالد ۔ مظہر ۔ مقصود اور جہانگیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 پسٹل تیس بور بمعہ گولیاں اور ایک عدد کاربین بمعہ کارتوس برآمد کرکے سب ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ھے جس پر میں SHO تھانہ بھوسی تحصیل کمالیہ انسپکٹر ریاض منہاس ۔ SHO تھانہ سٹی گوجرہ سب انسپکٹر چودھری حاکم علی اور SHO تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر رانا محمد انور خاں کو شاباش دیتا ھوں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود نے پریس کانفرنس میں کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے