اسلام آباد:وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماں نے تجارت، سیاحت، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے بین الپارلیمانی یونین کے قیام پر بھی اتفاق ہوا۔منگولین وزیراعظم نے وزیراعظم ہاس میں پودا بھی لگایا، وزیراعظم شہباز شریف نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں تربیت کیلئے بھیجنے کی پیشکش کی، شہبازشریف نے منگولیا کے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کا دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی احترام، خیر سگالی اور برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، عوام سے عوامی و مواصلاتی روابط پر خصوصی توجہ کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔
خاص خبریں
منگولیا کے وزیر اعظم کی شہباز شریف سے کی ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 108 Views
- 2 مہینے ago