پاکستان

منی لانڈرنگ مقدمے پر شہباز شریف نے اہم بیان جاری کردیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایشیاء میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس (CICA) کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ مقدمے میں اپنی بریت پر کہا ہے کہ ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں،حق وسچ کی جیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یاک پیغام میں کہا کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ کی جانب سے بریت کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کیس آگے چلے، ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے، ان کا ٹرائل مکمل کیا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے چالان میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام نظر آئی، درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے