اسلام آباد:سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف)مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ملکی صورتحال پرتحریک کیلئے مشاورتی کونسل کا اجلاس بلایا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے، بیان بازی سے پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی، میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے۔شیخ وقاص اکرم اور ان کے بڑوں سے میرا تعلق ہے، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔
خاص خبریں
موجودہ صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: فضل الرحمان
- by Daily Pakistan
- مارچ 16, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 21 Views
- 13 گھنٹے ago