سا ئنس و ٹیکنالوجی

مورز قانون اور انٹیل کے شریک بانی، گورڈن مور انتقال کرگئے

مورز قانون اور انٹیل کے شریک بانی، گورڈن مور انتقال کرگئے

سان فرانسسكو: مائیکرو پروسیسر صنعت سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ شخصیت، انٹیل کے شریک بانی اور مورز لا پیش کرنے والے گورڈن مور اب اس دنیا میں نہیں رہے۔گورڈن مور کی عمر 94 برس تھی اور انٹیل کے بعد انہوں نے فیئر چائلڈ سیمی کنڈکٹر کی بنیاد رکھی تھی جس سے سلیکون وادی میں کئی کمپنیوں کو پروان چڑھایا۔ 1968 میں انہوں نے انٹی گریٹڈ الیکٹرانکس کی بنیاد رکھی جو بعد میں انٹیل کہلائی اور وہ 8 برس تک اس کے سی ای او بھی رہے تھے۔گورڈن مور کا سب سے بڑا کارنامہ مورز لا (مورز کا قانون) ہے جس کی پیشگوئی 1965 میں کی گئی تھی۔ اس قانون کے مطابق گورڈن نے کہا تھا کہ ہرسال بعد مائیکرو پروسیسر میں ٹرانسسٹر کی تعداد دوگنا بڑھ جائے گی۔ پھر دس برس بعد انہوں نے کہا کہ ہر دو سال بعد ٹرانسسٹر کی تعداد دگنی ہوگئی یعنی ایک سال میں نصف تعداد کا اضافہ ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک یہی سلسلہ جاری ہے اور مائیکرو پروسیسر قوی تر ہوتے جارہے ہیں۔2015 میں گورڈن مور نے اپنی بیگم کے تعاون سے فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی جو اعلیٰ تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور سائنسی تحقیق کے تحت کام کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri