پاکستان خاص خبریں

موسمیاتی تباہی کا شکار غریب ممالک کے لئے بڑی خوش خبری

موسمیاتی تباہی کا شکار غریب ممالک کے لئے بڑی خوش خبری

موسمیاتی تباہی کا شکار غریب ممالک کے لئے بڑی خوش خبری وزیراعظم شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے ائیں، موسمیاتی نقصانات کے ازالے کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا ’کاپ ۔27‘ نے نئی تاریخ لکھی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا ’ڈیمیج اینڈ لاس‘ فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی ’ڈیمیج اینڈ لاس‘ فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی پیرس ایکارڈ اور گرہن مارشل پلان کے مقابلے میں ‘کاپ-27’ نے عملی قدم اٹھا کر تاریخ لکھی ہے ‘کاپ-27’ کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شریک ہوئے تھے وزیراعظم شہباز شریف "ڈیمیج اینڈ لاس” کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق گول میز کانفرنس کے شریک صدر نشیں تھے وزیراعظم شہباز شریف کا کانفرس سے خطاب کا بڑا حصہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور ان کے ازالے پر مشتمل تھا وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر موسمیاتی انصاف کی فراہمی اور ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام پر زور دیا تھا موسمیاتی تبدیلوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri