خاص خبریں

مولانا طارق جمیل کینیڈا میں ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل

tariq jameel

ٹورنٹو:معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کے دورے کے باعث کینیڈا کے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں انہیں ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یوسف جمیل نے آگاہ کیا کہ طارق جمیل کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔انہوں نے قوم سے مولانا طارق جمیل کی صحت یاب کیلئے دعاؤں کی درخوراست بھی کی۔دوسری جانب معروف صحافی اور میزبان وسیم بادامی نے ٹویٹ کیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے دل کی شریان بند ہے تاہم ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل چند روز قبل کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیلئے کینیڈا پہنچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے