پاکستان

مولانا فضل الرحمن کو آرام کی شدید ضرورت ہے ، راشد سومرو

مولانا فضل الرحمن کو آرام کی شدید ضرورت ہے ، راشد سومرو

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن تین ماہ سے 24 گھنٹے کام میں مصروف رہے ہیں، انہیں آرام کی شدید ضرورت ہے۔گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون سازی اور 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے انہوں نے قابل فخر کردار ادا کیا۔راشد محمود سومرو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن دوستوں کے شدید اصرار پر لندن میں 10 دن گزارنے پر راضی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن ان دس دنوں میں کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے، لندن میں قیام کیدوران مولانافضل الرحمن صرف نجی دعوتوں میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے