پاکستان

مولانا کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی ، عرفان صدیقی

مولانا کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی ، عرفان صدیقی

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا کو آئینی عدالت پر کوئی اعتراض نہیں تھا، انہیں ججوں کی تقرری کے فارمولے پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ مولانا صاحب نے خاص طور پر اختلاف کی طرف اشارہ نہیں کیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے بغیر آئینی ترامیم ممکن نہیں۔ اس وقت میڈیا میں پانچ مسودے گردش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم میں جلدی نہ کریں، امید ہے مولانا کا مسودہ بھی ہماری ترامیم کے گرد ہوگا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ توقع تھی کہ مولانا کی وجہ سے نمبر پورے ہوئے ہیں، شاید یہ ہماری خوش فہمی تھی۔ ترمیم کا وقت ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ستمبر یا اکتوبر میں آئینی ترمیم آسکتی ہے، مولانا جیسے ہی مطمئن ہوں گے آئینی ترمیم آجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے