علیم خان کا کہنا ہے کہ مہنگی گاڑیوں کے مالکان کے لیے پیٹرول مہنگا اور موٹر سائیکل والوں کے لیے سستا ہونا چاہیے۔لاہور میں اپنے حلقہ این اے 117 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پرانا راوی روڈ اور پراچہ کالونی کے اطراف سیوریج کے مسائل برسوں پرانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد ان مسائل کو حل کریں گے، پارٹی کا منشور بناتے ہوئے عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔علیم خان نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے بجلی اور گیس کے بل اور مہنگا پیٹرول بڑا مسئلہ ہے، ہمیں امیروں سے پیسے لے کر غریبوں پر لگانا ہوں گے، نئے اسپتال اور کالج بنائیں گے۔
پاکستان
موٹرسائیکل والوں کیلئے پیٹرول سستا ہونا چاہیے ، علیم خان
- by Daily Pakistan
- جنوری 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 339 Views
- 12 مہینے ago