لاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغوا کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شہری کے مطابق اسے سیال موڑ کے قریب ڈیرے پر قید میں رکھا گیا تھا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اغوا کاروں کی قید سے فرار ہونے کے بعد شہری نے موٹر وے پولیس سے رابطہ کیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ موٹر وے پولیس نے مغوی کو بہاولپور پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
پاکستان
جرائم
موٹروے پولیس کی کارروائی ، بہائولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے بازیاب
- by Daily Pakistan
- نومبر 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 405 Views
- 1 سال ago

