بنگلہ دیش کا نیشنل پاور ٹرانسمیشن گرڈ منگل کی دوپہر 2.05 بجے فیل ہو گیا، جس کی وجہ سے شمال کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر پورے بنگلہ دیش میں بلیک آؤٹ ہو گیا۔
بنگلہ دیش پاور ڈیولپمنٹ بورڈ (بی پی ڈی بی) اور پاور گرڈ کمپنی آف بنگلہ دیش (پی جی سی بی) کے حکام کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں کہیں نہ کہیں بجلی کا کنکشن منقطع ہونے کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہوا۔.
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پی جی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ رنگپور ڈویژن کے صرف چند اضلاع میں بجلی کی خرابی ہوئی ہے۔ نیشنل گرڈ فیل ہونے کے بعد تمام پاور پلانٹس سے سپلائی یکے بعد دیگرے منقطع ہوگئی اور ڈھاکہ، چٹاگانگ، سلہٹ، باریسال اور میمن سنگھ ڈویژن بلیک آؤٹ کی زد میں آگئے۔
دریں اثنا، آئی سی ٹی ڈویژن کے وزیر مملکت جنید احمد پالک اور وزیر مملکت برائے بجلی و توانائی نصر الحامد نے کہا کہ ڈھاکہ میں بجلی کی فراہمی رات 8 بجے تک مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ گرڈ فیل ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
پاکستان
مکمل بلیک آؤٹ، پورا بنگلہ دیش اندھیرے میں ڈوب گیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 511 Views
- 3 سال ago