انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات،کبری خان کی درخواستوں پر پی ٹی اے اور ایف آئی سے پیش رفت رپورٹ طلب

مہوش حیات،کبری خان کی درخواستوں پر پی ٹی اے اور ایف آئی سے پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق معروف اداکارہ مہوش حیات،کبری خان کی درخواستوں پر پی ٹی اے،وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ہمارے نمائندے کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اب لوڈ کرنے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات،کبری خان کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی اے وفاقی حکومت ایف آئی اے نے جواب جمع کرادیئے،جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر مواد ہٹانے کی ہدایت دی تھی،کیا مواد ہٹا دیا گیا؟جس پر سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ مہوش حیات کا بیان لے لیا گیا ہے تاہم کبری خان کا بیان لینا باقی ہے،تفتیشی افسر سائبر کرائم نے بتایا کہ پی ٹی اے کو مواد ہٹانے کا کہہ دیا گیا ہے متعلقہ مواد جلد ہی ہٹا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri