میانوالی:معروف گلوکار شرافت علی بلوچ کی گاڑی پکہ گھنجیرہ کے قریب نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں شرافت علی بلوچ انوار علی بلوچ سمیت7افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔شرافت علی بلوچ اور انکے ساتھی موسیقی پروگرام سے واپس گھر جارہے تھے کہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا۔ہسپتال انتظامیہ نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردیں۔مرحومین کی نماز جنازہ آج شام 4بجے مرکزی عید گاہ میانوالی میں ادا کی جائے گی۔
علاقائی
میانوالی میں افسوناک حادثہ،گاڑی نہر میں جاگری،7افراد موقع پر جاں بحق
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1297 Views
- 1 سال ago