جرائم علاقائی

میانوالی پولیس نے مال مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری گینگ گرفتارکر لیا

تھانہ ہرنولی پولیس اور سی آئی اے سٹاف سرکل پپلاں کی مشترکہ کاروائی، 03 رکنی مظہری گھریلو چوری و مال مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری گینگ گرفتارکر لیا

تھانہ ہرنولی پولیس اور سی آئی اے سٹاف سرکل پپلاں کی مشترکہ کاروائی، 03 رکنی مظہری گھریلو چوری و مال مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری گینگ گرفتارکر لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی محمد نوید کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل پپلاں مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر سلیم اللہ خان، اے ایس آئی احسان قادر، انچارج سی آئی اے سٹاف سرکل پپلاں اے ایس آئی عبدالرزاق کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے 03 رکنی گھریلو چوری و مال مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری گینگ جس میں 03 ملزمان مظہر عرف مظہری، ناصر اور ظہیر کو اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گھریلو چوری، مال مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری کے 11 مقدمات کی واردات کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار گینگ سے 02 تولے سونے و چاندی کے زیورات جن میں 02عدد کانٹے، 01 عدد سونے کا ہار، 02 عدد چاندی کی پازیب برآمد کی جبکہ 04 عدد موٹر سائیکل و 01 عدد بکری کی چوری کرکے فروخت کی مال مسروقہ رقم 09 لاکھ 28 ہزار روپے برآمد کیے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri