پاکستان خاص خبریں علاقائی

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا57واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایاگیا

میجر عزیز بھٹی

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا57واں یوم شہادت گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منایاگیا۔پاکستان کے جانباز مجاہد نے اپنی جان پر کھیل کر 1965 کی جنگ میں دشمن کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا ،میجرعزیز بھٹی کوان کی لازوال جرات و بہادری پر نشان حیدر سے نوازا گیا۔ میجر عزیز بھٹی کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گائوں لادیاں ضلع گجرات میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطبق میجرعزیزبھٹی شہید نے 1928ء میں ہانگ کانگ میں آنکھ کھولی ، ان کا تعلق گجرات سے تھا ۔ 1950 ء میں اعلی کارکردگی پر بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل ہوا ، سابق وزیراعظم لیاقت علی خان نے عزیز بھٹی کواعزازی شمشیر سے نوازا ۔سال 1965ء کی جنگ میں میجرعزیز بھٹی نے لاہور کے برکی سیکٹرمیں بی آر بی نہر پردفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا ،6 ستمبر 1965 ء کو طاقت کے نشے میں دھت بزدل دشمن کو ایسا سرپرائز دیا کہ اس کی نسلیں یاد رکھ رہی ہیں ۔میجر راجہ عزیز بھٹی کی بہادری وطن کے دفاع کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔میجر راجہ عزیز بھٹی کی جرات و بہادری پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا تھا، راجا عزیز بھٹی شہید یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیسرے سپوت تھے۔میجر عزیز بھٹی سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور میجرشبیرشریف شہید نشان حیدر کے ماموں تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے