پاکستان

میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے ، بیرسٹر گوہر

میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے ، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ میری بانء پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ جو مذاکرات چل رہے ہیں اس کا کچھ بتا دیں؟بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جی اس پر آپ کو انشا اللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماں کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف شامل تھے۔دونوں رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے