پاکستان

میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے: بانیٔ پی ٹی آئی

میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے: بانیٔ پی ٹی آئی

توشہ خانہ کیس میں آج سزا سنائے جانے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے، مجھے تو صرف حاضری کے لیے بلایا گیا تھا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے سماعت کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دے دیا۔عدالت کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 1 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔جج محمد بشیر نے بانیٔ پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے۔بانیٔ پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے بیان تیار کر لیا ہے، اپنے وکلاء کے آنے پر بیان جمع کراؤں گا، مجھے تھوڑا وقت دیں، میرے وکلاء آ رہے ہیں۔جج محمد بشیر نے بانیٔ پی ٹی آئی کو وقت دینے سے انکار کر دیا۔سزا سنائے جانے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے، مجھے تو صرف حاضری کے لیے بلایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے