بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

الیکشن میں عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم

Wednesday, 31 January, 2024

لاہور: عدالت نے انتخابات کے دوران عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم جاری کردیا۔ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے۔عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے۔ صاف شفاف انتخابات کے لیے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے۔ آزادی اظہار کے بغیر انتخابات کو صاف اور شفاف نہیں کہا جاسکتا ۔عدالت نے عام انتخابات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کیسز کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا ۔واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر کوریج نہ ملنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *