سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ڈار پر پھر وار، کہا کہ مجھے نکال کر کوئی اکانومسٹ ٹائپ کا بندہ ہی لے آتے، مسلم لیگ میں احسن اقبال جیسے قابل لوگ بھی ہیں انہیں لے آتے۔مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈار صاحب کی سوچ ہی الٹی ہے، اپنی انا کے چکر میں لوگوں کی فیکٹریاں بند کروادیں۔واضح رہے کہ وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد سے مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر طنز کے وار کرتے رہتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد 6 ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی تھی۔سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا، وہ ٹی وی پر کہتے تھے کہ میں 160 کا ڈالر کردوں گا، میرے خلاف پروگرام کراتے تھے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے قریب تھے، ان کا بیٹا نواز شریف کا داماد ہے، وہ نواز شریف سے کہتے تھے میں ڈالر اور پیٹرول سستا کر دوں گا۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف میری کارکردگی سے خوش تھے، ہٹانا نہیں چاہتے تھے، مجھے ہٹانا وزیرِ اعظم کی صوابدید تھی مگر جس طریقے سے ہٹایا وہ درست نہیں تھا۔
پاکستان
میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد 6 ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی تھی،مفتاح اسماعیل
- by Daily Pakistan
- فروری 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 295 Views
- 2 سال ago