انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، 19 مئی کو میر علی میں افسوسناک واقعے میں سویلین کا جانی نقصان ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، الزامات کے جواب میں فوری طور پر واقعے کے حوالے سے جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا، تمام الزامات سراسر بے بنیاد اور ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ یہ عناصر اپنے بھارتی آقاں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں، فتنہ الخوارج سویلین علاقوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمزور آبادیوں کو استعمال کرکے یہ اپنے مذموم دہشت گردانہ عزائم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، ان کا مقصد مقامی آبادی اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنا ہے جو ناکام رہے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خاص خبریں
میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آر
- by Daily Pakistan
- مئی 21, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 24 Views
- 10 گھنٹے ago