وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہوم گرون اکنامک ایجنڈا میڈ اِن پاکستانمعاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے۔عطا تارڑ نے اڑان پاکستان ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان 29-2024 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ الحمدلِلہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے، جس کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی اصلاحات کا یہ ایجنڈا پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے ہے۔
پاکستان
میڈ اِن پاکستان ایجنڈا عوام کیلئے خوشخبریاں لائے گا: عطا تارڑ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 160 Views
- 1 سال ago

