وزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ میں پہلے دن سے مذاکرات کے خلاف ہوں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن سے مذاکرات کر رہے ہیں وہ مذاکرات والے نہیں، جعلی ووٹوں سے آئے ہیں۔آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ضم اضلاع سے متعلق حکومت بہت زیادتی کر رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 360 ارب روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
پاکستان
میں پہلے دن سے مذاکرات کے خلاف ہوں، وزیر قانون کے پی آفتاب عالم
- by Daily Pakistan
- جنوری 21, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 13 Views
- 4 گھنٹے ago