سا ئنس و ٹیکنالوجی

نائبل،دنیا کی پہلی اوپن سورس روبوٹ بلی

robot cat

ہانگ کانگ:نائبل،ایک روبوٹ بلی کا نام ہے جس کی تشہیر اس وقت کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گو گوپر جاری ہے۔یہ روبوٹ بلی کرتب دکھاتی ہے لیکن اس کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ کھیل کھیل میں یہ روبوٹکس اور پروگرامنگ بھی سکھاتا ہے۔اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے ہلکی اور برقی رفتار روبوٹ بلی ہے اور اوپن سورس ہونے کی وجہ سے آپ اس میں حسب خواہش فیچر شامل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ بہت سی باتیں سیکھتی ہے اور رویوں کااظہار بھی کرتی ہے۔یہاں تک کہ رسبری پائی کی بدولت آپ اسے سوچنے سمجھنے والی بلی بھی بنا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے