پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا 12ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی۔نائلہ کیانی نے یہ کارنامہ آج 8ہزار 51 میٹر بلند براڈ پیک چوٹی سر کی، جو دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی ہے، خاتون کوہ پیما پاکستان میں موجود 5 پانچوں (8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں) سر کرنے اعزاز بھی حاصل ہے۔اس سے قبل نائلہ کیانی نے پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کی تھی۔نائلہ نے نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ نائلہ کیانی دنیا کی 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔
پاکستان
نائلہ کیانی نے دنیا 12ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
- by Daily Pakistan
- جولائی 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 264 Views
- 2 سال ago