پاکستان

نالہ متاثرین کی درخواست، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سپریم کورٹ پہنچ گئے

نالہ متاثرین کی درخواست، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سپریم کورٹ پہنچ گئے

کراچی کے اورنگی، محمود آباد اور گجر نالے کے متاثرین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے موقع پر طلب کیے جانے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔چیف سیکریٹری سندھ اور کمشنر کراچی بھی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچے ہیں۔
نالہ متاثرین کا عدالت کے باہر احتجاج
دوسری جانب اورنگی، کورنگی اور گجر نالہ متاثرین کا سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاج آج بھی جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم سے ہماری چھت چھین لی گئی، ابھی تک معاوضہ دیا گیا، نہ ہی گھر ملا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم انصاف کی امید لے کر سپریم کورٹ آئے ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، توڑے گئے گھر کے بدلے ہمیں گھر فراہم کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے