بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نریندر مودی نے 45 گھنٹے طویل مراقبہ کا آغاز کیا ہے، اس دوران وہ کچھ نہیں کھائیں گے۔ گزشتہ روز انتخابی مہم کا ساتواں اور آخری مرحلہ ختم ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مراقبہ کے لیے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کنیا کماری پہنچے۔بی جے پی لیڈر نے کل شام 6.45 بجے سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائے گئے ‘راک میموریل’ (دھیان منڈپم) میں مراقبہ شروع کیا۔واضح رہے کہ یہ دھیان منڈپم وہی جگہ ہے جہاں ایک ہندو روحانی شخصیت وویکانند کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے 131 سال قبل یہاں مراقبہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 گھنٹے طویل مراقبہ کے دوران نریندر مودی صرف مائع خوراک پر ہوں گے اور ناریل کا پانی، انگور کا رس اور دیگر مائعات استعمال کریں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم مراقبہ کے دوران خاموش رہیں گے اور مراقبہ ہال سے باہر نہیں آئیں گے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نریندر مودی انتخابی مہم کے اختتام پر روحانی سفر کر رہے ہیں، بلکہ اس سے قبل انہوں نے 2019 میں کیدارناتھ اور 2014 میں شیواجی کے پرتاپ گڑھ کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان
نریندر مودی 45 گھنٹوں تک نہ کچھ کھائینگے اور نہ ہی کسی سے بات کرینگے
- by Daily Pakistan
- مئی 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 171 Views
- 7 مہینے ago