چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے،تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو دورحاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، آج چھٹی کے دن یہاں آیا،ہمارے لیے کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے والد وزیر صحت تھے، انہوں نے نشتر ہسپتال ملتان کی بنیاد رکھی، ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ اور ڈی ایچ کیو میانوالی کی بنیاد بھی میرے والد نے رکھی، میں نے بھی تعلیم اور صحت کیلئے بہت کام کیا، گیلانی لا کالج کا آج معیار اتنا بلند ہے کہ آسانی سے داخلہ نہیں ملتا۔چیئرمین سینیٹ نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں گورنمنٹ کالج لاہور میں بھی پڑھا ہوں، آپ طلبہ میں سے ہی مستقبل میں صدر،وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ اور وزرا ہوں گے، آپ سب مستقبل کے لیڈر ہیں، مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ 65 فیصد نوجوان ہی پاکستان کو تبدیل کریں گے۔
پاکستان
نصاب تعلیم کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، گیلانی
- by Daily Pakistan
- جنوری 19, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 43 Views
- 4 دن ago