لندن : ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردیں ۔اپنے بیان میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی بھی وقت انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے تمام کارکن الیکشن کی تیاری کریں اور پارٹی کا پیغام ملک بھر میں عام کیاجائے ، انہوں نے کہاکہ کارکنوں سے بڑی ثابت قدم کیساتھ ظلم وجبر کے دور کا سامنا کیا ہے ۔جمہوریت کیلئے پارٹی قائد ین کیساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں ۔اس سے قبل مریم نے بھی پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیںیقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی
خاص خبریں
نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت جاری کردیں ، کیاہونیوالا ہے؟ ن لیگیوں کیلئے چھٹی کے دن بڑی خبر آگئی
- by Daily Pakistan
- جون 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1144 Views
- 1 سال ago