مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد پہنچ گئے، وہ کل جے یو آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے یو آئی کی شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آصف زرداری، نواز شریف اور چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو اکیلے حکومت بنانے کے لیے ایوان میں سادہ اکثریت حاصل نہیں ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کر دیئے۔
پاکستان
نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون ،کیا اہم گفتگو ہوئی ؟ انتہائی اہم خبرآگئی
- by Daily Pakistan
- فروری 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 727 Views
- 11 مہینے ago