ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے سندھ کی سیاست پر نظر جمالی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز پر فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے ۔ ن لیگ نے سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں ۔پارٹی کی مرکزی قیادت نے صوبائی قیادت کو آج اور امید واروں کو پیر کو طلب کیاہے۔لیگی قائد بھی جلد سندھ کا دورہ کرینگے۔گذشتہ روز ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا گیارہواں اجلاس ہوا تھا ۔اجلاس میں بہاﺅلپور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی کل پندرہ اور پنجاب اسمبلی کی اکتیس نشستوں کیلئے انٹرویوز کیے گئے تھے۔
خاص خبریں
نواز شریف کی سندھ پر نظر ،شہباز اور مریم کو کراچی سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ آج ہونے کا امکان
- by Daily Pakistan
- دسمبر 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 506 Views
- 1 سال ago