کالم

نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی قوت ہیں

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہاہے کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے او ریہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوان ہمارے معاشرے کا روشن مستقبل اور کل کے رہنما ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی تابناک مستقبل کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے۔
نوجوانوں کےلئے ایسے ماحول کو پروان چڑھانا ہے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں، حکومت پنجاب نوجوانوں کو سکلڈ تعلیم و تربیت، روزگار اور وظائف سمیت مختلف مواقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوان کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ دنیا کی ترقی میں نوجوانوں نے ایک اہم ترین کردار ادا کیا ہے اسی طرح دنیا بھر میں نظام صحت کے حوالے سے کی جانے والی تمام تر کاوشیں نوجوانوں کی ایجادات اور ان کی شمولیت کے بنا ادھوری ہیں یا یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ نا ممکن ہیں۔ نظام صحت سے منسلک اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بھی انسانی زندگیوں کی بقا ء میں نوجوانوں کی انفرادی یا اجتماعی کاوشوں کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔جہاں تک بات پاکستان کی ہے تو اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کی رپورٹ نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کا 64 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمر 30 سال سے کم ہے جس میں 29 فیصد 15 سے 29 سال کی عمر کے افراد ہیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق پاکستان نوجوان اکثریت کا حامل ملک ہے اسی طرح ساو¿تھ ایشین ریجن میں بھی پاکستان دوسرے نمبر پر نوجوانوں کا حامل ملک ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ان کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑا جائے۔ ان کی تعلیم اور ملازمت وغیرہ پر توجہ دی جائے تاکہ دنیا بھر کی ترقی یافتہ اقوام کی طرح پاکستان کے جوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔
محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں 14 اگست کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بتایاگیاکہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران مری میں 4 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے ٹریفک مینجمنٹ کے جامع پلان کا جائزہ لیا گیا۔ ضلع مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے مری کے سیاحتی علاقے کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں مری کے متبادل نئے ہل سٹیشن قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلی نے متبادل ہل سٹیشن کیلئے ماسٹر پلان طلب کر لیا اور نئے ہل سٹیشن کے قیام سے متعلق سفارشات 10 دن کے اندر طلب کر لیں۔ مری کے کشمیر پوائنٹ پر یوم آزادی کی شب پر آتش بازی کی جائےگی جبکہ پارکوں اور دیگر سیاحتی مقامات پر آتش بازی اور میوزیکل شوہوں گے۔نگران وزیر اعلیٰ نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزاعظم پاکستان تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے نشہ آور اشیا ءبیچنے اوراستعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات سپلائی کرنے والے بڑے ما فیا کوقانون کے شکنجے میں لایاجائے اور پولیس کو ہدایت کی کہ سکولوں اورکالجز میں منشیات فروشی کو ہر قیمت پر روکا جائے۔ انسداد منشیات کے مشن کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔آئس اور دیگر منشیات کی وجہ سے اخلاقی برائیاں جنم لے رہی ہیں اورسڑکوں کے اطراف پر منشیات کے عادی افراد کی موجودگی الارمنگ ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 76 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جن میں 78 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین ہیں۔ منشیات کے عادی افراد میں 13سے 24سال کے لوگ شامل ہیں جو ایک یا ایک سے زائد بار نشے کی طرف مائل ہوئے ہیں۔ پاکستان میں امیر اور غریب افراد کے نشے میں واضح فرق ہے کیونکہ نشہ اب سستا نہیں ہے۔ پیسے والا طبقہ آئس کرسٹل، میتھ ، حشیش اورہیروئن کےساتھ ساتھ مختلف دواو¿ں کا استعمال کرنا پسند کرتا ہے جبکہ متوسط طبقے وا لے فارماسیوٹیکل ڈرگز، شراب، چرس، پان، گٹکا، نسوار اورسگریٹ وغیرہ کا سہارا لیتے ہیں۔
یہ ضروری ہے کہ نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچایا جائے ۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی قطعی طورپرناقابل برداشت ہے۔ نجی تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہوں گے۔اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی ملازمین اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس لعنت کو ادارے سے ختم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے