پاکستان

نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر سرگودھا روڈ پر احتجاج

نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر سرگودھا روڈ پر احتجاج

فیصل آباد سرگودھا روڈ پر لواحقین نے نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ نوجوان کو 5 روز قبل نجی اسپتال میں اپینڈیسائٹس کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، انتظامیہ کی غفلت کے باعث نوجوان کی موت ہوئی۔نجی اسپتال انتظامیہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مریض کے گردے بھی خراب ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے