پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی معرض وجود میں آگئی، نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، جس پر اسپیکر نے انہیں تنبیہ کی کہ پہلے حلف اٹھائیں گے، پھر بات کریں گے۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا تاہم اس دوران ایوان میں خوب شور شرابا ہوا جس پر سپیکر اسمبلی نے برہمی کا اظہار کیا۔حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ رکن اسمبلی بننے کے لیے پہلے دستخط کریں پھر بات کریں گے۔حلف اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق اور دیگر نو منتخب اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، علی محمد خان نے بھی حلف اٹھایا، استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان کو دستخط کے لیے بلایا گیا تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے۔
پاکستان
خاص خبریں
نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اُٹھالیا ،ایوان میں شدید نعرے بازی
- by Daily Pakistan
- فروری 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 298 Views
- 10 مہینے ago