مہنگائی کے ہاتھوں پسے عوام پر ایک اور برقی بم گرانے کی تیاریاں ہونے لگیں۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرادی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت 23 فروری کو کرے گی۔واضح رہے کہ جنوری میں ڈیزل سے مہنگی ترین بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی جا چکی ہے۔فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
خاص خبریں
نگران حکومت کے عوام کو جھٹکے ، بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
- by Daily Pakistan
- فروری 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 465 Views
- 10 مہینے ago