نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی۔نگراں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مو¿قف کی موثر نمائندگی کرنے پر منیر اکرم کی تعریف کی، وزیراعظم نے منیر اکرم کو ہدایت کی کہ وہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو کثرت سے اجاگر کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی بہتری کے مواقع کی نشاندہی پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔منیر اکرم نے وزیراعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے وزیراعظم سے ہدایات لیں۔
پاکستان
نگراں وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی
- by Daily Pakistan
- جنوری 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 291 Views
- 12 مہینے ago