نگراں وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 2 اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انڈونیشین ایئرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ہوا بازی کی سمری پر انڈونیشین ایئرلائن کو سرکاری ایئرلائن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے سیکرٹری غربت کے خاتمے یوسف خان کو ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ نے یکم جنوری کو امیر فدا پراچا کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ایم ڈی کی عدم موجودگی کے باعث بیت المال کے مالی اور انتظامی منصوبے متاثر ہو رہے تھے۔یوسف خان مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک خدمات سرانجام دیں گے۔
خاص خبریں
نگراں وفاقی کابینہ سے 2 اہم فیصلوں کی منظوری
- by Daily Pakistan
- فروری 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 266 Views
- 10 مہینے ago