خاص خبریں

نیا سال، نیا عزم! 2025 کا پہلا سورج طلوع، پاکستان امید کی نئی کرنوں سے روشن

نیا سال، نیا عزم! 2025 کا پہلا سورج طلوع، پاکستان امید کی نئی کرنوں سے روشن

نیا سال، نیا عزم، نئی امیدیں! 2025 کا پہلا سورج طلوع، پاکستان امید کی نئی کرنوں سے روشن ہو گیا۔اسلام آباد، کراچی، پشاور اور ملتان میں 2025 کے پہلے سورج کے خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملے اور اس موقع پر ملکی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔قبل ازیں رات 12 بجتے ہی مختلف شہروں میں سال نو کا جشن منایا گیا، اسلام آباد، کراچی، پشاور میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جبکہ آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، شہر شہر فائر ورکس نے سماں باندھ دیا۔مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، جشن کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا، لاہور میں لبرٹی چوک کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔بحریہ ٹان کراچی میں ڈانسنگ فانٹین پر میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا، لیزر لائٹ شو نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، کلفٹن میں باغ ابن قاسم پر سال نو کے جشن کا اہتمام کیا گیا جبکہ کے ایم سی کے میوزیکل ایونٹ میں منچلوں کا خوب ہلہ گلہ جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے