سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ آرڈیننس لانا ہے تو پارلیمنٹ کو بند کر دیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وزیراعظم نے اسکائی بلیو شرٹ پہن رکھی ہے، کیس کی سماعت لائیو نہیں دکھائی جا رہی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلایا، وکیل خواجہ حارث بھی روسٹرم پر آگئے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے خواجہ حارث سے مکالمہ کیا کہ آپ اصل کیس میں وکیل تھے، آپ کے نہ آنے سے مایوسی ہوئی، ہم آپ کا موقف بھی سننا چاہیں گے، کیا آپ نے بطور وکیل فیس بل جمع کرایا؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ مجھے فیس نہیں چاہیے۔
پاکستان
خاص خبریں
نیب ترامیم کالعدم کیس ، آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمنٹ بند کردیں ، چیف جسٹس
- by Daily Pakistan
- مئی 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 431 Views
- 7 مہینے ago