اسرائیلی ٹیلی ویژن کی جانب سے کروائے گئے سروے میں اسرائیلوں نے نیتن یاہو کے بارے میں رائے دی ہے کہ وزیراعظم جنگ ختم کرنے سے زیادہ حکومت میں رہنے کے خواہش مند ہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق بیشتر اسرائیلی شہریوں کے خیال میں اسرائیلی وزیر اعظم جنگ ختم کرنے سے زیادہ حکومت میں رہنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹی وی کی جانب سے کرائے گئے سروے پول میں سوال رکھا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں جنگ ختم کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں یا اپنی حکومت کو طول دینا انکی بنیادی خواہش ہے۔
اس سروے پول میں 55 فیصد اسرائیلی شہریوں نے جواب دیا کہ وزیرِاعظم نیتن یاہو اپنی حکومت کو طول دینا چاہتے ہیں۔اسی سروے میں 36 فیصد شہریوں نے خیال ظاہر کیا کہ وہ یرغامالیوں کی رہائی کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے۔
دنیا
نیتن یاہو جنگ سے اپنی حکومت کو طویل دینا چاہتے ہیں، اسرائیلیوں کی رائے
- by Daily Pakistan
- مئی 24, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 254 Views
- 2 مہینے ago