نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیم ساتھی نے ٹیسٹ کپتانی سے استعفی دے دیا ہے۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم ساتھی کی جگہ ٹام لیتھم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ٹام لیتھم ماضی میں 9 ٹیسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ٹام لیتھم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ٹم ساتھی نے 14 ٹیسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی جس میں سے اس نے 6 جیتے اور 6 ٹیسٹ میچ ہارے جب کہ دو میچ ڈرا ہوئے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
کھیل
نیوزی لینڈ کے ٹیم سائوتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبردار
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 136 Views
- 2 مہینے ago