دنیا

نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں قائم ایک ہاسٹل کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی ویلنگٹن کے ایک ہاسٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 10 افراد جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔آگ بجھانے والے ہنگامی عملے کو 12:30 بجے سے کچھ دیر پہل ایڈیلیڈ روڈ پر واقع لوفرز لاج ہاسٹل سے متعلق کال موصول ہوئی جس میں اوپری منزل پر آتشزدگی کی اطلاع دی گئی۔عملے نے وہاں پہنچ آگ پر قابو پالیا تاہم 10 افراد ہلاک ہوچکے تھے۔ عملہ عمارت سے 52 افراد کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوا جبکہ 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی نیوزی لینڈ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے بارے میں ہلاکت کی تصدیق اب تک نہیں ہو پائی ہے۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور چار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق سیکورٹی حکام نے آگ جان بوجھ کر لگائی جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri