پاکستان

نیپرا نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی

نیپرا نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا،
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کیلئے ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی تھی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے