پاکستان

ن لیگ کا ثمر بلور کو رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ

ن لیگ کا ثمر بلور کو رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور کو ن لیگ نے رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والی ثمر بلور سے متعلق پارٹی قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے ثمر بلور سے متعلق پارٹی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔
آج ثمر بلور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثمر بلور کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی خیبر پختونخوا میں مضبوط ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے