مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس میں تمام نو منتخب 9 اراکین نے شرکت کی۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان مرکز میں خیبرپختونخوا کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ مرکز میں لیگی ارکان ہمارے صوبے کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
پاکستان
ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- فروری 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 240 Views
- 10 مہینے ago